وزیراعظم مودی کا دو روزہ آسام دورہ آج سے
وزیراعظم مودی کا دو روزہ آسام دورہ آج سے ۔ 36,279 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ گوہاٹی، 13 مارچ (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر آج سے دو روزہ دورے پر آسام آ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ ریاست کو 36,279 کروڑ روپے کی ترقیاتی
وزیر اعظم نریندر مودی، (فائل فوٹو)


وزیراعظم مودی کا دو روزہ آسام دورہ آج سے

۔ 36,279 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

گوہاٹی، 13 مارچ (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر آج سے دو روزہ دورے پر آسام آ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ ریاست کو 36,279 کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، انہوں نے آسام کا 40 سے زیادہ بار دورہ کیا ہے، جو واقعی اس ریاست کے لیے ایک غیر معمولی اور تاریخی سیاسی واقعہ ہے۔

بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل (بی ٹی سی) میں این ڈی اے حکومت بننے کے بعد، وزیراعظم نریندر مودی آج کوکراجھار میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر، وزیراعظم بی ٹی سی کے لوگوں کو 4,574 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے وقف کریں گے اور کئی اہم اقدامات کا افتتاح کریں گے۔ ان میں 1,100 کروڑ روپے کے سڑک تعمیراتی منصوبے، ساتھ ہی تین نئی ٹرین سروسز، کاماکھیا-چارلاپلی امرت بھارت ایکسپریس، نارنگی-اگرتلہ ایکسپریس اور گوہاٹی-نیو جلپائی گوڑی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانا شامل ہے۔

’آسام مالا 3.0‘ کے تحت 883 کلومیٹر سڑکوں اور 36 نئے پلوں سے منسلک منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے، جن پر تخمینہً 3,217 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ 13 مارچ کو گوہاٹی میں ہونے والے پروگرام کے دوران، تقریباً 8,841 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا یا انہیں عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں 3,633 کروڑ روپے کی لاگت والا فرکاٹنگ-تنسکیا ریلوے دوہری کاری منصوبہ، 1,180 کروڑ روپے کی لاگت والا چاپرمکھ-ڈبروگڑھ ریلوے لائن کی برقی کاری اور 421 کروڑ روپے کی لاگت والا رنگیا-مرکونگ سیلیک ریلوے برقی کاری منصوبہ شامل ہیں۔

وزیراعظم کاماکھیا ریلوے اسٹیشن سے کاماکھیا مندر تک بننے والے روپ وے پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے، جس پر 210 کروڑ خرچ ہوں گے، گوہاٹی کے بیت کچی میں ’ایکتا مال‘ کا افتتاح کریں گے اور 2,320 کروڑ کی سرمایہ کاری سے بنے ’کپیلی پن بجلی پروجیکٹ‘ کو عوام کے نام وقف کریں گے۔

دورے کے دوسرے دن، 14 مارچ کو وزیراعظم مودی گوہاٹی-سلچر ایکسپریس وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس کی تعمیر پر تخمینہً 22,864 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ایک اہم انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے، وزیراعظم 13 مارچ کو گوہاٹی میں منعقد ہونے والے ایک پروقار اور تاریخی پروگرام کے دوران آسام کے چائے کے باغات کے کارکنوں کو زمین کے پٹے تقسیم کرنے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ یہ قدم سماجی انصاف اور چائے-قبائلی برادری کی بہبود کے تئیں حکومت کے اٹوٹ عزم کی علامت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande