صرافہ بازار میں سونے کی چمک بڑھی، چاندی میں معمولی گراوٹ
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں مضبوطی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف، چاندی کی قیمت میں معمولی کمی نظر آ رہی ہے ۔ سونا آج 850 روپے فی 10 گرام سے لے کر 930 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں مضبوطی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف، چاندی کی قیمت میں معمولی کمی نظر آ رہی ہے ۔ سونا آج 850 روپے فی 10 گرام سے لے کر 930 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے ۔ اس کے برعکس، چاندی کی قیمت میں آج 200 روپے فی کلو گرام تک کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک بھر کی بیشتر صرافہ بازار وں میں 1,63,320 روپے سے 1,63,470 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ دریں اثنا، 22 کیرٹ سونا آج 1,49,710 روپے سے لے کر 1,49,860 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی کمزور ہوتی قیمت کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,89,900 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,63,470 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,860 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,63,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,49,710 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,63,370 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,760 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,63,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,49,710 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,63,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,49,710 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,63,370 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,49,760 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,63,470 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,49,860 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,63,370 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,49,760 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,63,470 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,49,860 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں مضبوطی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 163,320 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازار وں میں 149,710 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande