شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں نچلی سطح سے ریکوری کا رخ، دباو کے باوجود سینسیکس اور نفٹی کی حالت میں سدھار
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں نچلی سطح سے ریکوری کا رخ، دباو کے باوجود سینسیکس اور نفٹی کی حالت میں سدھار نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ زبردست عالمی دباو کے باوجود گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران نچلی سطح سے ریکوری کا رخ بنتا ہوا
علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں نچلی سطح سے ریکوری کا رخ، دباو کے باوجود سینسیکس اور نفٹی کی حالت میں سدھار

نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ زبردست عالمی دباو کے باوجود گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران نچلی سطح سے ریکوری کا رخ بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.68 فیصد اور نفٹی 0.73 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے ٹیک مہندرا، کول انڈیا، او این جی سی، این ٹی پی سی اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر 0.25 فیصد سے لے کر 0.01 فیصد کی معمولی سبقت کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایٹرنل، انٹر گلوب ایوی ایشن، ٹی ایم پی وی، مہندرا اینڈ مہندرا اور بجاج آٹو کے شیئر 4.08 فیصد سے لے کر 2.06 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,616 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 441 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 2,175 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 5 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 25 شیئر فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 4 شیئر سبز نشان میں اور 46 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 494.06 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 76,369.65 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب یہ انڈیکس قریب ایک ہزار پوائنٹس ٹوٹ کر 75,871.18 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی، جس سے اس انڈیکس کی حالت میں سدھار بھی ہوا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 524.48 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76,339.23 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 192 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,674.85 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے پہلے منٹ میں ہی یہ انڈیکس اچھل کر 23,690.85 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے یہ تھوڑی ہی دیر میں 310.55 پوائنٹس گر کر 23,556.30 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس نے نچلی سطح سے ریکوری شروع کر دی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 174.75 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 23,692.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande