آئی اے ایس بننے پر محمد ابوذر انصاری کو مبارکباد، مومن کانفرنس کے وفد کی ملاقات
محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کر کے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی: قائدینسیتاپور،11مارچ(ہ س)۔ضلع سیتاپور کے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان محمد ابوذر انصاری نے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کا مشکل ترین امتحان کامیابی کے ساتھ پاس کر کے انڈین ایڈمنس
آئی اے ایس بننے پر محمد ابوذر انصاری کو مبارکباد، مومن کانفرنس کے وفد کی ملاقات


محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کر کے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی: قائدینسیتاپور،11مارچ(ہ س)۔ضلع سیتاپور کے ہونہار اور باصلاحیت نوجوان محمد ابوذر انصاری نے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کا مشکل ترین امتحان کامیابی کے ساتھ پاس کر کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) میں منتخب ہو کر اپنے والدین، خاندان اور پورے ضلع کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ہر طرف خوشی اور فخر کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ محمد ابوذر انصاری، ضلع سیتاپور کے معزز شہری جناب عبد الکلام انصاری اور محترمہ گوسیہ خاتون کے لائق اور محنتی فرزند ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے اور ملت کے لیے باعثِ مسرت اور باعثِ فخر ہے۔آل انڈیا مومن کانفرنس، اتر پردیش کے صوبائی صدر جناب حسن عارف انصاری کی ہدایت پر مومن کانفرنس کے ایک وفد نے صوبائی نائب صدر جناب جنید بنیاد انصاری کی قیادت میں 10 مارچ 2026 کو محمد ابوذر انصاری کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو بھی تہنیت دی۔اس موقع پر ضلع صدر ڈاکٹر شمس اللقا، ضلع جنرل سکریٹری توقیر احمد انصاری، صوبائی سکریٹری اکرام انصاری، ارشد اقبال عرف ببّو بھائی سمیت مومن کانفرنس کے دیگر ذمہ داران اور معزز سماجی شخصیات موجود تھیں۔مومن کانفرنس کے ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد ابوذر انصاری کی یہ نمایاں کامیابی ضلع کے تمام طلبہ و طالبات کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے اپنی مسلسل محنت، عزم اور لگن سے یہ ثابت کر دیا کہ اگر انسان خلوص اور محنت کے ساتھ جدوجہد کرے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ قائدین نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایک باصلاحیت اور دیانتدار افسر کے طور پر ملک و قوم کی بہترین خدمت انجام دیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande