
علی گڑھ, 11 مارچ (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کی ریسرچ اسکالر مس اسنیہا سنگھ نے امریکہ کے شہر ایتھنز، جارجیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’کنزرویشن کی سرگرمیوں میں کمیونٹی کی شمولیت‘ میں ورچوئل طریقہ سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
ان کی پیشکش کا عنوان تھا: پرندوں کے لئے مسکن کی اہمیت اورمعدومیت کے خطرہ سے دوچار سرکس میکروس‘۔ یہ مقالہ پروفیسر عروس الیاس کی نگرانی میں جاری ان کی ڈاکٹریٹ تحقیق کا ایک اہم حصہ ہے۔
کانفرنس کے دوران مس سنگھ نے معدومیت کے خطرہ سے دوچار سرکس میکروس کے مسکن کی موزونیت اور اس کے انتخاب کے رجحانات کے تجزیے کے لیے جدید ماڈلنگ تکنیکوں پر روشنی ڈالی۔ ان کی تحقیق میں جنگلاتی زندگیوں کے تحفظ کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کے لیے سائنسی اعداد و شمار اور پیش گوئی پر مبنی ماڈلنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس پیشکش پر بین الاقوامی شرکاء کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس کے تجزیاتی انداز کو بے حد سراہا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ