
علی گڑھ, 11 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے طلبہ ڈاکٹر معین خان اور مسٹر رنجن سوریہ دیو کو ہریانہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جغرافیہ کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اس کامیابی پر آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے دونوں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ آر سی اے، طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں نمایاں کارکردگی اور کامیاب تعلیمی کریئر کے حصول کے لیے مؤثر رہنمائی اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ڈاکٹر فیروز احمد، ڈاکٹر رباب خان اور ڈاکٹر علی عمران کے علاوہ فیکلٹی ممبران ڈاکٹر حبا اصلاحی اور مسٹر بابو علی نے بھی طلبہ کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے دیگر امیدواروں کے لیے باعث تحریک ثابت ہوگی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ