
نئی دہلی۔ 5 فروری(ہ س )
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) صوبہ دہلی کی ایک میٹنگ حکیم سید احمد خان (قومی صدر، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) کی زیرسرپرستی عرفان احمد اعظمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں اردو کے ارتقا پر مشاورت اور مذاکرہ ہوا، گزشتہ ایجنڈا پڑھ کر سنایا گیا۔ حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی نے بتایا کہ انہوں نے مساجد کا سروے کیا جس میں کئی جگہ مساجد کے نام تک نہیں لکھے ہوئے ہیں، بہت ساری جگہ پر نام اکثر انگریزی یا ہندی میں لکھے ہوئے ہیں البتہ اردو میں یہ نام نایاب ہو رہے ہیں، ذمہ داران مساجد نے بھی خاطرخواہ توجہ نہیں کی ہے۔ ڈاکٹر نجم السحر نے کہا کہ سرکاری نظام معطل سا لگتا ہے گویا کسی بھی طرح توجہ نہ کے برابر ہو رہی ہے البتہ کوشش جاری ہے جاری رہے گی کہ تحریری یا ای میل کے ذریعے گورنمنٹ کے روبرو اپنے مسائل رکھتے رہیں گے۔ اس موقع پر ماسٹر مقصود احمد نے کہا کہ اردو ڈیولپمنٹ صوبہ دہلی کے اہداف بہت سے ہو سکتے ہیں میری رائے ہے کہ چاہے کام ایک ہو، اگلی میٹنگ میں اس کے رزلٹ اور عملی پہلو کو مقدم کیا جائے جیسے مساجد میں ضروری ہدایت کی بابت ہر جگہ اردو میں ڈیجیٹل پوسٹر چسپاں کیے جائیں۔
مفتی ڈاکٹر جاوید انور نے کہا مشترکہ کوششوں سے ہر چھوٹا کام بھی ایک دن بڑا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر عشرت کفیل نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو اردو ٹیوشن کے ذریعے پڑھا رہا ہوں اکثر بچے انگلش میڈیم اسکول میں پڑھائی کر رہے ہیں۔ وسیم احمد صدیقی نے کہا کہ ہم کو انفرادی یا اجتماعی مجالس میں قرا?ن کی ٹیوشن کے ساتھ ساتھ اردو ٹیوشن کے لئے عوام میں ترغیب دینی چاہیے۔ ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ ہم سب لوگ رضا کارانہ کام کر رہے ہیں اللہ قبول فرمائے، ا?مین۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے محمد عمران قنوجی کو خزانچی اور حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی کو سکریٹری منتخب کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais