
نئی دہلی، 5 فروری(ہ س )۔
عام آدمی پارٹی نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے ٹریڈ ڈیل کو لے کر مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا ہے۔ ایپسٹین فائل میں سامنے آنے والے بھارت کے وزیرِ اعظم اور ملک کی خارجہ پالیسی سے متعلق حوالوں کا انکشاف کرتے ہوئے پارٹی نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹریڈ ڈیل دراصل تھریٹ ڈیل ہے؟ سنجے سنگھ نے کہا کہ 2019 میں جب بی جے پی جیتتی ہے تو ایپسٹین انیل امبانی سے کہتا ہے کہ مودی کو وائٹ ہاوس کے چیف سیکریٹری سے ملنا چاہیے۔ اس کے بعد ایپسٹین سے ملاقات میں انیل امبانی کہتا ہے کہ بھارت کو وائٹ ہاوس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے رہنمائی درکار ہے۔ جب ایپسٹین پوچھتا ہے کہ اس کے بدلے کیا ملے گا تو انیل امبانی جواب دیتا ہے کہ بھارت کی پوری مارکیٹ۔ یہ تمام باتیں وزیرِ اعظم اور ملک کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہوئی ہیں۔ سنجے سنگھ نے ایکس (X) پر کہا کہ کیا ایپسٹین فائل کی گھناونی حقیقت یہی ہے؟ کیا ٹریڈ ڈیل دراصل تھریٹ ڈیل ہے؟ ایپسٹین نے انیل امبانی کو لکھا کہ میں خوش ہوں، آپ کو جوان گوری لڑکیاں پسند ہیں۔ 2019 میں جب بی جے پی جیتتی ہے تو ایپسٹین انیل امبانی سے کہتا ہے کہ مودی کو وائٹ ہاوس کے چیف سیکریٹری سے ملنا چاہیے۔ اس پر انیل امبانی کہتا ہے کہ بالکل۔ اس کے بعد ایپسٹین وائٹ ہاوس کے چیف سیکریٹری کو لکھتا ہے کہ مودی ملاقات کے لیے تیار ہیں۔سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ انیل امبانی، ایپسٹین سے مل کر کہتا ہے کہ بھارت کو یہ رہنمائی چاہیے کہ وہ وائٹ ہاوس کے ساتھ اپنے تعلقات کیسے بہتر کرے اور دفاعی شعبے میں اپنے روابط کیسے قائم کرے۔ پھر ایپسٹین اس سے پوچھتا ہے، بدلے میں آپ کیا دیں گے؟ امبانی جواب دیتا ہے، بھارت کی پوری مارکیٹ۔ سنجے سنگھ نے ملک کی عوام سے کہا کہ یاد رکھیے، یہ باتیں بھارت کے وزیرِ اعظم اور ملک کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ سب باتیں وہ شیطان ایپسٹین کر رہا ہے جو نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال میں ملوث رہا ہے اور جو امبانی کو مودی کا آدمی بتاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais