تاریخ کے آئینے میں 05 فروری: چوری چورا سانحہ نے جنگ آزادی کی سمت بدل دی تھی
05 فروری ہندوستانی جنگ آزادی کی تاریخ میں ایک بے حد اہم تاریخ مانی جاتی ہے۔ 05 فروری 1922 کو اترپردیش کے گورکھپور ضلع کے چوری چورا قصبے میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے آزادی کی لڑائی کی سمت بدل دی۔ مظاہرہ کر رہے مجاہدین آزادی اور پولیس کے درمیان تص
علامتی تصویر


05 فروری ہندوستانی جنگ آزادی کی تاریخ میں ایک بے حد اہم تاریخ مانی جاتی ہے۔ 05 فروری 1922 کو اترپردیش کے گورکھپور ضلع کے چوری چورا قصبے میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے آزادی کی لڑائی کی سمت بدل دی۔ مظاہرہ کر رہے مجاہدین آزادی اور پولیس کے درمیان تصادم بڑھ گیا، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس چوکی میں آگ لگا دی۔ اس آتش زنی میں 22 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔

یہ واقعہ برطانوی حکومت کے خلاف عوام کے بڑھتے غصے کی علامت تھا، لیکن تشدد سے غمزدہ مہاتما گاندھی نے اسے عدم تشدد کی تحریک کے جذبے کے برعکس مانا۔ نتیجے کے طور پر، انہوں نے عدم تعاون کی تحریک کو اچانک واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ان کے اس فیصلے نے کئی انقلابیوں کو مایوس کیا، لیکن گاندھی جی عدم تشدد کے اپنے اصول پر قائم رہے۔ چوری چورا سانحہ آج بھی اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہندوستانی جنگ آزادی صرف سیاسی جدوجہد ہی نہیں، بلکہ اخلاقی اور نظریاتی لڑائی بھی تھی۔

دیگر اہم واقعات:

1639 - مغل بادشاہ اورنگزیب کی بیٹی زیب النساء پیدا ہوئی۔

664 - مشہور چینی بدھ بھکشو ہوین سانگ کا انتقال ہوا۔

1679 - جرمن حکمراں لیوپولڈ اول نے فرانس کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے۔

1783 - اٹلی کے کیلبریا میں شدید زلزلے میں 30000 لوگ مارے گئے۔

1870 - فلاڈیلفیا کے تھیٹر میں پہلی بار فلم دکھائی گئی۔

1900 - امریکہ اور برطانیہ کے درمیان پانامہ نہر معاہدے پر دستخط۔

1904 - کیوبا امریکہ کے قبضے سے آزاد ہوا۔

1916 - مشہور شاعر جانکی ولبھ شاستری پیدا ہوئے۔

1917 - میکسیکو نے نیا آئین منظور کیا۔

1924 - ریڈیو ٹائم سگنل جی ایم ٹی کا پہلی بار نشر رائل گرین وچ سے ہوا۔

1927 - ہندوستانی صوفی سنت عنایت خان کا انتقال ہوا۔

1931 - میکسین ڈنلوپ پہلی گلائیڈر پائلٹ بنیں۔

1961 - برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف کے پہلے شمارے کی اشاعت ہوئی۔

1970 - امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1976 - فلم اداکار ابھیشیک بچن پیدا ہوئے۔

1990 - ہندوستانی تیز گیند باز بھونیشور کمار پیدا ہوئے۔

1994 - سرائیوو کے بازار میں قتل عام ہوا۔ سرائیوو کے مین بازار میں ایک مارٹر بم کے پھٹنے سے 68 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 200 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

2004 - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے معاملے میں ایٹمی سائنسداں عبدالقدیر خان کو معافی دی۔

2006 - ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی۔

2007 - ہندوستانی نژاد سنیتا خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون بنیں۔

2008 - پنجاب میں پٹیالہ کی خصوصی عدالت نے قندھار طیارہ اغوا معاملے میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔

2008 - پاکستان کے متنازعہ ایٹمی سائنسداں عبدالقدیر خان کو حکومت نے اپنے قریبی دوستوں سے ملنے کی اجازت دی۔

2008 - روحانی پیشوا مہارشی مہیش یوگی کا انتقال۔ ساٹھ کی دہائی میں مشہور راک بینڈ بیٹلز کے ممبران کے ساتھ ہی وہ کئی بڑی ہستیوں کے روحانی گرو تھے۔

2009 - مایاوتی نے ریاست کے پانچ مہا نگروں لکھنو، فیض آباد، ایودھیا، کانپور، بٹھور، الہ آباد اور میرٹھ کی ترقی کے لیے 5056 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

2009 - پریم جنمیجے کو وینگ شری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔

2010 - ہندوستانی نشانے باز ابھینو بندرا نے نیدرلینڈ انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں 600 میں سے 596 نمبر حاصل کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

2020 - یوکرین اسکینڈل معاملے میں امریکی سینیٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ پر چل رہی مواخذے کی کارروائی کو مسترد کیا۔ ٹرمپ پر امریکہ کے ایوان زیریں ہاوس آف ریپریزینٹیٹوز نے مواخذہ پاس کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande