
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن 25-26 فروری کو جموں و کشمیر کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر جائیں گے۔
اس عرصے کے دوران وہ 26 فروری کو کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، نائب صدر ہاو¿س نے منگل کو بتایا۔
یونیورسٹی کیمپس کے کانووکیشن کمپلیکس میں منعقد ہونے والی اس تقریب کو ادارے اور اس کے طلباءاور محققین کے لیے ایک اہم علمی سنگ میل سمجھا جارہا ہے۔ نائب صدرجمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وادی کشمیر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جس سے تقریب کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔
یونیورسٹی کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر منوج سنہا تقریب کی صدارت کریں گے، جب کہ وزیر اعلیٰ اور یونیورسٹی کے پرو چانسلر عمر عبداللہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ یونیورسٹی کے مطابق 21ویں کانووکیشن میں مجموعی طور پر 59,558 ڈگریاں دی جائیں گی۔ ان میں 44,910 انڈرگریجویٹ، 13,545 پوسٹ گریجویٹ، 461 ایم ڈی/ایم ایس، 4 ایم سی ایچ، 18 ایم فل اور 620 پی ایچ ڈی ڈگریاں شامل ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی