
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میںآج وزیر اعظم کے نئے دفتر ”سیوا تیرتھ“ میں مرکزی کابینہ کی تاریخی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ پہلی میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں ”سیوا تیرتھ“ کی نئی توانائی اور ”ریفارم ایکسپریس“ کی تیز رفتاری سے ہندوستان کو عنقریب مستقبل میں دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں جگہ دلانے کا عزم مصمم کیا گیا۔
اس میں کہا گیا کہ ”سیوا تیرتھ“ اُس گورننس انفراسٹرکچر کی ضرورت کا جواب ہے جو جمود کی جگہ حرکیات، بے توجہی کی جگہ پر لگن اور شکوک کی جگہ حل کو فروغ دیتا ہے۔“
پہلی میٹنگ میں منظور کی گئی قرارداد کو مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیشنل میڈیا سنٹر میں پڑھ کر سنایا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آزادی کے بعد وزیر اعظم کے دفتر ساو¿تھ بلاک میں ایک جدید اور مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھا گیا ۔ اب، اس وژن کو 'سیواتیرتھ' میں پورا کیا جائے گا۔
اس قرارداد میں، مقام کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”سیوا تیرتھ“ ان عارضی بیرکوں کی جگہ پر بنا ہے جو برطانوی دور کے تھے۔ اس جگہ پر ملک کی حکمرانی کے فعال ادارے کی تعمیر نئے ہندوستان کی تجدید کی علامت ہے۔“
اس میں کہا گیاکہ ”غلامی کے دور سے پہلے، ہندوستان اپنی مادی عظمت اور انسانی اقدار کے لیے جانا جاتا تھا۔ سیواتیرتھ کا تصور ان دونوں نظریات کا مجموعہ ہے۔ بنیادی خیال یہ ہے کہ یہ کام کی جگہ فرض شناسی ، خدمت اور لگن کے تثلیث کے ذریعے ایک تیرتھ کی مانند مقدس ہو۔“
اس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ ’سیوا تیرتھ‘ میں اس پہلی میٹنگ سے شروع ہونے والی مرکزی کابینہ کا ہر فیصلہ 140 کروڑ ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے سے متاثر ہوگا اور اسے قوم کی تعمیر کے وسیع تر مقصد سے جوڑا جائے گا۔
یہ بھی اعادہ کیا گیا کہ ”اس احاطے میں لیا جانے والا ہر فیصلہ ”ناگرک دیو بھو‘ کے جذبے سے متاثر ہوگا۔ شفاف، جوابدہ اور شہریوں کی حساسیت کے تئیں حساس طرز حکمرانی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔“
قرارداد میں، مرکزی کابینہ نے ایک بار پھر خود کو’وکست بھارت 2047‘ کے قومی عزم کے لیے وقف کیا۔
اس میں کہا گیا،”یہ احاطہ صرف ایک جدید کام کی جگہ نہیں ہے۔ یہ حکمرانی کے نئے کام کی ثقافت کی بھی علامت ہے۔ یہاں سے گزرنے والی ہر فائل اور یہاں کام کرنے والے ہر کرم یوگی کو اس احساس سے متاثر کیا جائے گا کہ ان کا کام ملک کے آخری فرد کی زندگی کو آسان بنانے سے جڑا ہوا ہے۔“
قرارداد کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا گیا کہ یہ پہلیمیٹنگ اس یقین کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ درست پالیسی، اچھی نیت اور صحیح قیادت کے ساتھ وکست بھارت کی تعمیر کا راستہ روشن ہوتا رہے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد