
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ نائب صدر جموریہ سی پی رادھا کرشنن اور امور داخلہ اور امددباہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے منگل کو تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للیتا کو ان کے 78 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جے للتا ایک کرشماتی رہنما تھیں جنہوں نے تمل ناڈو کے سیاسی اور سماجی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ نمایاں عزم اور انتظامی صلاحیت کے ساتھ، انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، غریبوں کی فلاح اور جامع ترقی کے لیے متعدد فلاحی اسکیموں کیقیادت کی۔ تمل ناڈو کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے تعاون کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی میراث آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتی رہے گی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ان کے عزم نے تمل ناڈو کی ترقی کو ایک نئی سمت دی۔ انہوں نے کہا کہ جے للتا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حکمرانی کے فوائد معاشرے کے آخری فرد تک پہنچیں۔ عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جے للیتا (24 فروری، 1948 - 5 دسمبر، 2016)، جنہیں امّا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک ہندوستانی اداکارہ، سیاست دان، اور سماجی کارکن تھیں۔ انہوں نے 1991 سے 2016 کے درمیان تقریباً 14 سال کی مدت میں چھ بار تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد