مرکز نے کیرالہ کا نام بدل کر کیرلم رکھنے کی منظوری دی
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ریاست کیرالا کا نام بدل کر کیرلم رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت ریاست کا نام تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نئے سیوا تیرتھ پر منگل کو کابینہ ک
کیرل


نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ریاست کیرالا کا نام بدل کر کیرلم رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت ریاست کا نام تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نئے سیوا تیرتھ پر منگل کو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے نیشنل میڈیا سنٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جون میں ریاستی حکومت نے ریاست کا نام تبدیل کر کے کیرلم کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد اب یہ بل صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد صدر اس بل کو ریاستی اسمبلی کو اپنے خیالات کے لیے بھیجیں گے۔ اسمبلی کی آراء موصول ہونے کے بعد صدر کی منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande