تھرور نے کیرالہ کے نام کی تبدیلی پر کہا کہ”کیرالامائٹ“ کہنا بیکٹیریا جیسا
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ کیرالہ کا نام بدل کر کیرالم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پوچھا کہ ریاست کے باشندوں کو اب کیا کہا جائے گا۔ اب تک، ریاست کے لوگوں کو کیرالائیٹ کہا جاتا تھا، لیکن اب انہیں کیرالامائ
KERALA-RENAMING-THAROOR-BJP


نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ کیرالہ کا نام بدل کر کیرالم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پوچھا کہ ریاست کے باشندوں کو اب کیا کہا جائے گا۔ اب تک، ریاست کے لوگوں کو کیرالائیٹ کہا جاتا تھا، لیکن اب انہیں کیرالامائٹ اور کیرالمیئن کہنا بیکٹیریا یا معدنیات کی طرح لگے گا۔ تاہم، ریاستی بی جے پی صدر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ اس اقدام سے ریاست کی ثقافت اور معیشت کو ایک نئی سمت ملے گی۔

تھرور نے ایکس پر کہا،”یہ سب اچھا ہے، لیکن انگریزی بولنے والوں کے لیے ایک لسانی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ریاست کے باشندوں کو کیا کہا جائے گا۔ پہلے انگریزی میں کیرلائیٹ اورکیرالن جیسے الفاظ استعمال ہوتے تھے۔ اب ریاست کا نام بدل کر کیرالم ہونے کے ساتھ یہاں کے لوگوں کو”کیرالامائیٹ“کہناکسی بیکٹیریا جیسا لگے گا اورکیرالمیئن کسی نایاب معدنیات جیسا لگے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیر اعلی کو اس پر ایک مقابلہ شروع کرنا چاہیے تاکہ نئے نام طے کئے جا سکیں ۔

دریں اثنا، ریاستی بی جے پی صدر راجیو چندر شیکھر نے نامہ نگاروں سے کہا، ”ہماری ریاست کو کیرالم کہنا مناسب ہوگا کیونکہ ہم اپنی روایات اور ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک جدید اور ترقی پسند معیشت بنائیں گے۔ ہر ملیالی تبدیلی چاہتا ہے اور جھوٹے وعدوں کی سیاست کو چھوڑ کر کارکردگی کی سیاست کو اپنانا چاہتا ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے اتحادنامکمل کام کوپورا کرنے میں یقین رکھتا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے باوقار کیرالم کی وراثت، تاریخ ، ثقافت اور روایات کاتحفظ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande