
بجٹ اجلاس میں ایکناتھ شندے کے محکموں کی ذمہ داری دیگر وزراء کے سپردممبئی، 23 فروری (ہ س)۔ ریاستی قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے پاس موجود اہم محکموں کی ذمہ داری عارضی طور پر دیگر وزراء کو سونپ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کو مکتوب ارسال کر کے مطلع کیا ہے۔فیصلے کے مطابق لوک نرمان محکمہ وزیر داداجی بھوسے کے سپرد کیا گیا ہے، جبکہ شہری ترقی کا قلمدان وزیر ادئے سامنت سنبھالیں گے اور محکمۂ لوک نرمان کی ذمہ داری وزیر شمبھوراج دیسائی کے پاس رہے گی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ وزراء ہی ان محکموں سے متعلق سوالات کے جواب دیں گے اور تجاویز پر اظہار خیال کریں گے۔اس اچانک فیصلے پر اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے، تاہم حکمراں اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ قدم محض انتظامی سہولت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ اجلاس کے دوران سرکاری کام کاج متاثر نہ ہو۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ محکموں کے امور میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور اجلاس کی کارروائی ہموار طریقے سے جاری رہے۔ اجلاس کے اختتام کے بعد تمام محکموں کی اصل ذمہ داری دوبارہ ایکناتھ شندے کے پاس واپس آ جائے گی۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے