اے ایم یو کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا
اے ایم یو کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا علی گڑھ، 23 فروری (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر مسعود حسین خاں لسانیاتی سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی
شعبہ لسانیات


اے ایم یو کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا

علی گڑھ، 23 فروری (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات نے عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر مسعود حسین خاں لسانیاتی سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔ سنٹر فار اپلائیڈ لنگوئسٹکس اینڈ ٹرانسلیشن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پروفیسر نریش انیم نے ’’زبان، ادب اور ثقافت کے تحفظ و فروغ میں ترجمہ کا اہم کردار“ موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔

انہوں نے خصوصاً ہندوستان جیسے کثیر لسانی ملک کے تناظر میں کثیر لسانیت کے فروغ، ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے اور لسانی تنوع کے تحفظ میں ترجمے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کے اہداف و مقاصد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہندوستانی زبانوں میں ترجمے کی ضرورت اور ڈیجیٹل دور میں آڈیو ویژول ترجمے کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی گفتگو کی اس سے قبل شعبہ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر ایم جے وارثی نے عالمی یومِ مادری زبان کی اہمیت اور کثیر لسانی معاشروں میں مادری زبان کے سماجی و لسانی پہلوؤں پر اظہارِ خیال کی۔پروگرام کا اختتام لسانیاتی سوسائٹی کے سکریٹری مسعود علی بیگ کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande