
نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ آو¿ٹر نارتھ ڈسٹرکٹ پولیس نے نریلا انڈسٹریل ایریا میں ایک 28 سالہ فیکٹری مالک کے چاقو سے قتل کا معاملہ حل کر لیا ہے اور ایک نابالغ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا چاقو، اسپلنڈر موٹر سائیکل اور واردات کے وقت پہنے ہوئے کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آوٹر نارتھ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریشور سوامی نے پیر کو بتایا کہ گوتم کالونی کا رہنے والا روی (28) 20 فروری کی رات تقریباً 8:30 بجے اپنی فیکٹری، چودھری انٹرپرائزز (ڈی ایس آئی آئی ڈی سی )، نریلا سے اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہا تھا۔ تب ہی کچھ حملہ آوروں نے انہیں راستے میں روک لیا اور گردن، کندھے اور پیٹھ پرچاقو سے کئی وار کئے۔
اسے نازک حالت میں نریلا کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کے بڑے بھائی رنویر سنگھ کی شکایت پر،بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 103(1)/3(5) کے تحت نریلا انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 85/26 درج کی گئی۔
تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ 19 فروری کو روی اور فیکٹری ورکر راحیل کے درمیان کام کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ الزام ہے کہ جھگڑے کے دوران روی نے راحیل کو تھپڑ مارا۔ اس توہین کا بدلہ لینے کے لیے اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، 22 فروری کو ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے میٹرو وہار فیز 2، ہولمبی کلاں کے رہائشی ابھے عرف ہنومان (19)، ریتک (18) اور ایک نابالغ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو، ایک اسپلنڈر موٹر سائیکل اور خون آلود کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے کے دیگر ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد