سرحد پار کر کے دوبارہ ممبئی پہنچنے والی خاتون حراست میں
سرحد پار کر کے دوبارہ ممبئی پہنچنے والی خاتون حراست میںممبئی، 23 فروری (ہ س)، غیر قانونی قیام کے خلاف جاری مہم کے دوران جوہو پولیس نے ویلے پارلے سے ایک بنگلہ دیشی خاتون رابعہ ناصر ملا (46) کو گرفتار کیا ہے جو اگست 2025 میں ملک بدر کیے جانے کے با
Crime-Maha-New-Murder-Case


سرحد پار کر کے دوبارہ ممبئی پہنچنے والی خاتون حراست میںممبئی، 23 فروری (ہ س)، غیر قانونی قیام کے خلاف جاری مہم کے دوران جوہو پولیس نے ویلے پارلے سے ایک بنگلہ دیشی خاتون رابعہ ناصر ملا (46) کو گرفتار کیا ہے جو اگست 2025 میں ملک بدر کیے جانے کے باوجود دوبارہ سرحد پار کر کے ممبئی پہنچ گئی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق خاتون کو پہلے میرا بھائیندر سے گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد بنگلہ دیش بھیجا گیا تھا، لیکن اس نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ جنگلاتی راستوں سے سرحد عبور کر کے دوبارہ ہندوستان میں داخل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ اس سے پہلے جنوری میں جنوبی ممبئی سے دو ایسی خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ سال ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ زلیخہ جمال شیخ (38) کو گیٹ وے آف انڈیا کے قریب پکڑا گیا تھا جبکہ بلقیس بیگم سرمیا اختر (30) کو کَف پریڈ سے حراست میں لیا گیا تھا اور دونوں نے غیر قانونی واپسی کا اعتراف کیا تھا۔جوائنٹ کمشنر ستیہ نارائن چودھری کے مطابق شہر کے تمام 93 پولیس اسٹیشنوں کو غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور 2025 میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ یہ مہم مسلسل جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande