اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطالبات، این سی پی یو ایل سے فوری اقدامات کی اپیل
مالیاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور طویل عرصے سے زیرِ التوا تجاویز کو جلد از جلد منظوری دی جائےنئی دہلی22فروری(ہ س)۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کی کارکردگی پر تشویش کا اظہ
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطالبات، این سی پی یو ایل سے فوری اقدامات کی اپیل


مالیاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور طویل عرصے سے زیرِ التوا تجاویز کو جلد از جلد منظوری دی جائےنئی دہلی22فروری(ہ س)۔

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو کے فروغ سے متعلق اہم منصوبے طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، جس کے باعث ادبی و تعلیمی حلقوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم او میں سے جواب موصول ہونے کے بعد یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک این سی پی یو ایل کی کوئی باقاعدہ میٹنگ منعقد نہیں کی گئی۔ صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے اس صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کونسل کو فوری طور پر فعال بنایا جائے اور زیرِ التوا امور کی انجام دہی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

ڈاکٹر سید احمد خان نے مزید کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے بنائی گئی اسکیمیں، مالی امداد، اشاعتی منصوبے اور تربیتی پروگرام اسی وقت مو ¿ثر ہو سکتے ہیں جب ادارہ عملی طور پر سرگرم ہو۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ وزارت سے اپیل کی کہ فوری مداخلت کرتے ہوئے میٹنگوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے، مالیاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور طویل عرصے سے زیرِ التوا تجاویز کو جلد از جلد منظوری دی جائے، تاکہ ملک میں اردو کے فروغ کا عمل مو ¿ثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande