قول و عمل میں یکسانیت مومن کی پہچان ہے،جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کا رمضان میںمشترکہ درسِ قرآن
سورہ صف کے پیغام پر روشنی، سیکڑوں نمازیوں کی شرکتنئی دہلی،22فروری(ہ س)۔ ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے تحت تمام سرکل یونٹس کا مشترکہ پروگرام للتا پارک کی ایک مینار مسجد کی بالائی منزل میں ظہر کے بعد منعقد ہوا ج
قول و عمل میں یکسانیت مومن کی پہچان ہے،جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کا رمضان میںمشترکہ درسِ قرآن


سورہ صف کے پیغام پر روشنی، سیکڑوں نمازیوں کی شرکتنئی دہلی،22فروری(ہ س)۔

ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے تحت تمام سرکل یونٹس کا مشترکہ پروگرام للتا پارک کی ایک مینار مسجد کی بالائی منزل میں ظہر کے بعد منعقد ہوا جس میں سیکڑوں نمازیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیرمقامی لکشمی نگر یونٹ فلاح الدین فلاحی نے سورہ صف کا ترجمہ و درسِ قرآن پیش کیا۔

پروگرام میں تاج انکلیو سے واثق امام صاحب، خوریجی ،برج پوری سے رکن اسلم صاحب، آرام پارک سے مشرف صاحب، نیو لاہور سے لال محمد،رمیش پارک سے ثنائ اللہ صدیقی،للتا پارک سے اطہرحسین انصاری سمیت دیگر سرکل یونٹس کے ذمہ داران و اراکین شریک ہوئے۔ رمضان کی مناسبت سے الگ الگ ہونے والے پروگراموں کو اس بار مشترکہ طور پر ایک ہی مقام پر منعقد کیا گیا، جسے شرکاءنے بے حد سراہا۔درسِ قرآن میں سورہ صف کے مرکزی پیغام پر روشنی ڈالی گئی کہ اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان کو دین کی نصرت، اتحاد و نظم، اخلاصِ عمل اور باطل کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے کی تلقین فرماتا ہے۔ اس سورہ میں یہ واضح کیا گیا کہ اللہ کی راہ میں منظم صف بندی کے ساتھ جدوجہد کرنا کامیابی کی ضمانت ہے اور قول و عمل میں یکسانیت مومن کی پہچان ہے۔ مقرر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اسی پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔پروگرام کے اختتام پر تمام سرکل یونٹس کے ذمہ داران کا اجتماعی فوٹو سیشن بھی ہوا، جس میں باہمی تعاون اور اتحاد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande