
اے ایم پی اور جماعت اسلامی ہند کے اشتراک سے خدمتِ خلق کا مثالی اقدامنئی دہلی،22فروری(ہ س)۔
گریما گارڈن میں جماعت اسلامی ہند کے مقامی یونٹ اور Association of Muslim Professionals (AMP) کے اشتراک سے مستحق افراد میں افطار و راشن کِٹس تقسیم کی گئیں، جس سے ضرورت مند خاندانوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر یونٹ کے ذمہ دار اسلم ملک نے خود لوگوں کے درمیان کِٹس تقسیم کیں اور اس کارِ خیر کو مسلسل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسلم ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جماعت اسلامی ہند ہر سال ماہِ رمضان میں غریبوں، محتاجوں، بے روزگاروں اور بیواو¿ں کی نشاندہی کر کے مکمل افطار و راشن کِٹس تیار کر کے تقسیم کرتی ہے، تاکہ وہ بھی سکون و اطمینان کے ساتھ روزے رکھ سکیں اور انہیں بہتر افطار، مناسب سحری اور معیاری غذا میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم پی کے اشتراک سے یہ خدمتِ خلق کا کام مزید مو¿ثر انداز میں انجام دیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر اسی جذبے کے تحت یہ سلسلہ جاری ہے۔ الحمدللہ دہلی میں اس کا آغاز ہو چکا ہے اور ان شاءاللہ دہلی کے مختلف علاقوں میں افطار و راشن کِٹس کی تقسیم کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais