
علی گڑھ, 20 فروری (ہ س) فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس کی بی ایس سی کمیونٹی سائنس کی طالبہ نوشین شان نے ناگپور، مہاراشٹر میں واقع ودھان بھون میں منعقدہ نیشنل انوائرنمنٹ یوتھ پارلیمنٹ (این ای وائی پی 26) میں ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کی۔ اس اعلیٰ سطحی یوتھ سمّٹ کا انعقاد اسٹوڈنٹس فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) کی جانب سے کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکاء نے عالمی سطح پر درپیش اہم ماحولیاتی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام کا مرکزی موضوع تھا:سی او پی 30 کے تناظر میں ہندوستان اور دنیا: کیا پائیداری سے متعلق ہندوستانی تہذیبی اقدار عالمی ماحولیاتی قیادت کو اخلاقی سمت دے سکتی ہیں؟
وزارتِ کوئلہ کے اپوزیشن کے کردار کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے نوشین شان نے پارلیمانی اجلاس کے دوران ایک مدلل اور تحقیقی تنقیدی خطاب کیا، جس میں ماحولیاتی جوابدہی اور پائیدار پالیسی فریم ورک کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ