اے ایم یو میں ایٹمک اسکیل ڈیوائس ماڈلنگ پر ورکشاپ کا انعقاد
علی گڑھ, 20 فروری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری نے اے سی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر کے اشتراک سے کوانٹم اے ٹی کے سنوپسز سافٹ ویئر کے ذریعے ایٹمک اسکیل ڈیوائس ماڈلنگ پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی۔ انٹیگریٹیڈ مائیکرو سسٹم کے تع
اے ایم یو میں ایٹمک اسکیل ڈیوائس ماڈلنگ پر ورکشاپ کا انعقاد


علی گڑھ, 20 فروری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انڈسٹریل کیمسٹری نے اے سی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر کے اشتراک سے کوانٹم اے ٹی کے سنوپسز سافٹ ویئر کے ذریعے ایٹمک اسکیل ڈیوائس ماڈلنگ پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی۔ انٹیگریٹیڈ مائیکرو سسٹم کے تعاون سے منعقدہ اس پروگرام میں مادّوں کی الیکٹرانک، مکینیکل اور مقناطیسی خصوصیات کی پیش گوئی کے لیے کمپیوٹیشنل تکنیکوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انٹیگریٹیڈ مائیکرو سسٹم میں ایپلیکیشن انجینئر مسٹر دیپک اپادھیائے نے بطور ریسورس پرسن اپنی پیشکش میں واضح کیا کہ کس طرح کوانٹم میکینکس کے اصول تجرباتی ڈیٹا پر انحصار کیے بغیر مٹیریل اسٹرکچر کی سمیولیشن ممکن بناتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو جدید میٹیریئلز ریسرچ میں استعمال ہونے والی ماڈلنگ تکنیکوں سے عملی طور پر روشناس کرایا۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر شہاب علی اصغر نامی نے جدید سائنسی تحقیق میں کمپیوٹیشنل ٹولز کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ اے سی ایس چیپٹر کے فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زین خان نے نظریاتی ماڈلنگ کے ذریعے معیاری تحقیق کی تیاری میں اس کے کردار کو اجاگر کیا اور الیکٹران ڈینسٹی اور ویو فنکشن اینالیسز جیسے تصورات کی سمجھ کو تجرباتی مطالعات کے لیے ضروری قرار دیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر انیس احمد نے تحقیقی دیانت داری، سائنسی معیار اور اخلاقی اصولوں کو علمی امتیاز کے لئے بنیادی ستون قرار دیا۔ ورکشاپ میں ڈینسٹی فنکشنل تھیوری، نظریاتی ڈیوائس فیبریکیشن، ٹیسٹنگ پروٹوکولز اور مٹیریئلز کے رویے کی پیش گوئی سے متعلق لیکچرز اور عملی تربیتی نشستیں شامل تھیں۔ پروگرام میں اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض مس شمائلہ حسن نے انجام دئے جبکہ ڈاکٹر اظفر شیدا نے کلمات تشکر ادا کیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande