شعبہ پیتھالوجی کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس کی قومی سی ایم ای میں شرکت
علی گڑھ, 20 فروری (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کے فیکلٹی اراکین اور ریزیڈنٹس نے غازی آباد کے سنتوش میڈیکل کالج میں ”ایڈوانسڈ ایپلیکیشنز اِن ڈائیگناسٹک سائٹوپیتھالوجی“کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ قومی سی ای
پروفیسر نشاط افروز


علی گڑھ, 20 فروری (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کے فیکلٹی اراکین اور ریزیڈنٹس نے غازی آباد کے سنتوش میڈیکل کالج میں ”ایڈوانسڈ ایپلیکیشنز اِن ڈائیگناسٹک سائٹوپیتھالوجی“کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ قومی سی ایم ای و تربیتی ورکشاپ میں نمایاں علمی شرکت درج کرائی۔ اس میں ملک بھر سے ممتاز ماہرین پیتھالوجی، اساتذہ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی۔ فیکلٹی آف میڈیسن کی سابق ڈین پروفیسر وینا مہیشوری نے ”سائلنٹ اِنویڈرز: اے پیتھالوجسٹ پرسپیکٹیو“کے عنوان پر لیکچر دیا، جس میں انھوں نے تشخیصی چیلنجز اور پیتھالوجی کے ابھرتے ہوئے تصورات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ان کی پیشکش کو حاضرین نے سراہا اور منتظمین کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔

شعبہ پیتھالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر نشاط افروز نے ”انٹرسٹنگ کیسز آف سوفٹ ٹشو پیتھالوجی“ کے موضوع پر جامع خطاب کیا، جس میں نادر اور پیچیدہ کیسز کو ہسٹوپیتھالوجیکل خصوصیات اور تشخیصی طریقوں کے تناظر میں پیش کیا گیا۔ انہیں بھی علمی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں شعبے کی سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر عرشی خان نے پوسٹر پرزنٹیشن کے زمرے میں پہلا مقام اور جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر وینکٹ راؤ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ دیگر ریزیڈنٹس ڈاکٹر سیدہ اقرا عثمان، ڈاکٹر اودھ بہاری لال شرما، ڈاکٹر یسریٰ جمال اور ڈاکٹر جنید اختر نے بھی سی ایم ای کے دوران اپنے ریسرچ پوسٹر پیش کیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande