گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں داخلوں سے متعلق رہنمائی کیمپ
حیدرآباد،20 ۔فروری (ہ س)۔گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں تعلیمی سال 2027-2026 میں اردو اورانگلش میڈیم میں طلبہ و طالبات کوداخلہ لینے کے لیےترغیب ، رہنمائی اور رہبری کی غرض سے گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ کے لیکچررس نے پرنسپل رمناراؤ ودیتیالا کی
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق رہنمائی کیمپ


حیدرآباد،20 ۔فروری (ہ س)۔گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں تعلیمی سال 2027-2026 میں اردو اورانگلش میڈیم میں طلبہ و طالبات کوداخلہ لینے کے لیےترغیب ، رہنمائی اور رہبری کی غرض سے گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ کے لیکچررس نے پرنسپل رمناراؤ ودیتیالا کی ہدایت پر مختلف سرکاری ،خانگی،امدادی مدارس کا دورہ کیا اور کالج میں موجود مختلف عظیم الشان سہولتوں سے واقف کروایاگورنمنٹ بوائزہائی اسکول مغل پورہ 2 پہنچنے پران لیکچررس کامحمد جہانگیر اور محمد حسام الدین نے خیرمقدم کیا۔محمد جہانگیر نے کالج لیکچررس پر واضح کیاکہ اسکول کی نئی بلڈنگ کی تعمیر اور ترقی میں اسکول کی گزیٹیڈ ہیڈمسٹریس اوماموپیڈی کا اہم رول ہے سال گزشتہ بھی ایس ایس سی کا نتیجہ صد فیصد رہا کالج کے لیکچررس نے اسکول کے نتیجہ پر اپنی کافی خوشی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر صالحہ شاہین اور محترمہ نکہت فاطمہ نے بتایاکہ گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں ایم پی سی اور بائی پی سی کے علاوہ سی ای سی اور ایچ ای سی انگلش و اردو میڈیم کے علاوہ ووکیشنل کورسس میں ہر سال داخلے کیے جاتے ہیں ووکیشنل کورسس میں ای سی ٹی(،الیکٹرک اینڈ الیکٹرانکس ٹیکنیشن )اے او(آفس اسسٹنٹ )، ای ٹی( الیکٹرک ٹیکنیشین)اور آٹو موبائل میں داخلے دیے جاتے ہیں کالج کے احاطے میں ڈگری کالج بھی قائم ہے لیکچرر ڈاکٹر صالحہ شاہین اور محترمہ نکہت فاطمہ نے مزید بتایا کہ تمام طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں دی جاتی ہیں داخلے مکمل مفت ہیں اسپورٹس کی بھی شاندار سہولیات موجود ہیں کمزور طلبہ و طالبات پر انفرادی توجہ دی جاتی ہے تمام طلبہ و طالبات کو حکومت کی جانب سے اسٹیڈی مٹیریل بھی مفت فراہم کیاجاتاہے مضمون واری تمام لیکچررس کی خدمات یہاں پر موجود ہیں ہوادار اور کشادہ جماعتیں ہیں طلبہ و طالبات کو مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے بھی تیار کیاجاتاہے۔مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے اسکا لرشپ کی سہولت ہے ایس ایس سی پاس ہونے والے اور کالج میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مالا بارگولڈ کی جانب سے بھی منتخب طلباء و طالبات کو اسکالر شپ دیے جاتے ہیں ان لیکچررس نے طلبہ و طالبات سے خواہش کی کہ وہ چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں داخلے لیں۔ان کے ہمراہ اس موقع پر نورمحمدی لیکچرر اور ساجدہ بیگم بھی موجود تھیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande