
کولکاتا، 17 فروری (ہ س)۔ ترکیہ کا پاسپورٹ اور ویزہ بنوانے کا لالچ دے کردو بنگلہ دیشی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ 3 لاکھ روپے کی رقم وصول کرنے کے بعد بھی اغوا کار اضافی رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی ٹیکنوسٹی تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر دونوں متاثرین کو بحفاظت بازیاب کرایا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی شہری راجیو لسکر اور جنید میاں حال ہی میں درست ویزے کے ساتھ ہندوستان آئے تھے اور کولکاتا میں مقیم تھے۔دونوں ہندوستان سے ترکیہ جانے کا ارادہ تھا ۔ ترک پاسپورٹ اور ویزا بنوانے کے مقصد سے انہوں نے اچنتیہ کمار پال نامی ایک شخص سے بات کی۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار بنگلہ دیشی شہری ہمایوں کبیر نے ہی راجیو اور جنید کی پہچان اچنتیہ پال سے کروائی تھی ۔
الزام ہے کہ دونوں بنگلہ دیشی شہریوں کو پاسپورٹ کے عمل کو آگے بڑھانے کے بہانے ایک ہوٹل لے جایا گیا، جہاں انہیں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر یرغمال بناکر رکھاگیا۔ اس کے بعد ان کے اہل خانہ سے تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ رقم بنگلہ دیشی بینک اکاو¿نٹ سے ملزم کے اکاو¿نٹ میں منتقل کی گئی۔ تاہم رقم وصول کرنے کے بعد بھی اغوا کار اضافی فنڈز کا مطالبہ کرتے رہے جس سے پورے معاملے کا انکشاف ہوا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ ٹیکنوسٹی تھانہ پولیس ٹیم نے فوری طور پر چھاپہ مارا۔ ہوٹل سے دونوں یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ ہمایوں کبیر اور اچنتیہ کمار پال کو غیر قانونی یرغمال بنانے اورجبری وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے فی الحال تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا اغوا کاروں اور گرفتار بنگلہ دیشی شہری کے درمیان کوئی سابقہ ملی بھگت تھی۔ اس کے ساتھ ہی لین دین سے متعلق ممکنہ تنازعات اور ایک بڑے بین الاقوامی گینگ کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد