
پولیس کے سراغ رساں کتوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈحیدرآباد، 17 فروری (ہ س)۔ حیدرآباد کے قریب معین آباد میں واقع آئی آئی ٹی اے میں پولیس کے سراغ رساں کتوں کے 25 ویں بیاچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ شاندار طریقہ سے منعقد کی گئی۔ جرائم کی وارداتوں کی جانچ میں نئی روح پھونکنے اور امن وامان کے تحفظ کے عزم کے ساتھ اس بیاچ کے 76 تربیت یافتہ کتے اب باقاعدہ طورپراپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔ انٹلی جنس سیکیورٹی ونگ کی زیرنگرانی سخت تربیت مکمل کرنے والے ان کتوں نے پریڈ کے دوران اپنی حیرت انگیزصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس 25 ویں بیاچ میں تلنگانہ کے 42 کتوں کے ساتھ ساتھ بہارسی آئی ڈی کے 30 اورحیدرآباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لئے سی آئی ایس ایف کے 4 کتے شامل ہیں۔ ان کے ساتھ 105 ہینڈلرس (عملہ)نے بھی خصوصی تربیت مکمل کی ہے۔
تربیت پانے والے ان کتوں میں مختلف نسلیں شامل ہیں۔ان کی مہارت کی بنیاد پرانہیں تین اہم شعبوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ 45 کتوں کودھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے،22 کو منشیات کی شناخت کرنے اور 9کوملزمین کاپیچھا کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔خاص طورپربہارسی آئی ڈی کے20 کتوں کو صرف منشیات کی نشاندہی کے لئے مختص کیاگیاہے۔ ان نئے سراغ رساں کتوں کی شمولیت سے تلنگانہ کے اضلاع ورنگل، کریم نگر، کھمم، نظام آباد، نلگنڈہ، بھدرادری کوتہ گوڑم اوردیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ رچہ کنڈہ کمشنریٹ اورگرے ہاؤنڈس کے دستے مزیدمضبوط ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق