نلگنڈہ کو سوپر اسمارٹ سٹی بنانے وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا عزم
نلگنڈہ کو سوپر اسمارٹ سٹی بنانے وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا عزمحیدرآباد، 17 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن کی ترقی اوراسے ایک سوپراسمارٹ سٹی بنانے کے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے خصوصی تو
نلگنڈہ کو سوپر اسمارٹ سٹی بنانے وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا عزم


نلگنڈہ کو سوپر اسمارٹ سٹی بنانے وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا عزمحیدرآباد، 17 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن کی ترقی اوراسے ایک سوپراسمارٹ سٹی بنانے کے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آج صبح 5 بجے ہی نلگنڈہ کے مشہور پر کاشم بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔

میئر کے انتخاب کے فوراً بعد وزیر نے خود میدان میں اتر کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی شروع کردی۔

دورہ کے دوران ان کی بنیادی توجہ شہرکی صفائی کے نظام کو بہتربنانے، تنگ سڑکوں کی کشادگی اور فٹ پاتھوں پرقائم غیرمجاز قبضوں کو ہٹانے پر رہی۔ وزیر کومٹ ریڈی نے اپنی موجودگی میں جے سی بی مشینوں کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ا نہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ شہرکی خوبصورتی اورعوام کی سہولت کےلئے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande