’رامائن‘ کے اسپیشل ایفیکٹس نے سنی دیول کا دل جیت لیا، ناظرین سے فلم دیکھنے کی اپیل
ممبئی، 08 نومبر (ہ س)۔ اداکار سنی دیول نے فلم ’رامائن‘ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے اسے ہالی ووڈ کی فلموں سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔ فلم میں بھگوان ہنومان کا کردار ادا کرنے والے سنی دیول نے ہفتہ کی رات سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے ناظرین سے اپیل
’رامائن‘ کے اسپیشل ایفیکٹس نے سنی دیول کا دل جیت لیا، ناظرین سے فلم دیکھنے کی اپیل


ممبئی، 08 نومبر (ہ س)۔

اداکار سنی دیول نے فلم ’رامائن‘ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے اسے ہالی ووڈ کی فلموں سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔

فلم میں بھگوان ہنومان کا کردار ادا کرنے والے سنی دیول نے ہفتہ کی رات سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے ناظرین سے اپیل کی کہ وہ اس فلم کو سنیما گھروں میں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم کسی بھی ہالی ووڈ فلم سے کم نہیں بلکہ ان کے خیال میں اس سے بھی بہتر ہے۔ سنی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں یہ فلم دیکھی ہے اور انہیں یہ بے حد پسند آئی۔ خاص طور پر فلم کے اسپیشل ایفیکٹس نے انہیں کافی متاثر کیا ہے۔

سنی دیول نے فلم کے اسپیشل ایفیکٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناظرین کو اس دور کا حقیقی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ فلم کے پہلے حصے کے پوسٹ کریڈٹ منظر میں سنی بھگوان ہنومان کے روپ میں نظر آتے ہیں، جو آنے والے حصے میں ان کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اداکار نے ملک کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہندوستانی سنیما کی اس بڑی کوشش کو دیکھیں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رامائن‘ میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلوی ماتا سیتا اور یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پہلے حصے میں راون کے عروج اور اس کی طاقتوں میں اضافے کے ساتھ رام کے بچپن، رام اور سیتا کی شادی، بن باس اور سیتا کو واپس لانے کے عزم کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ 5 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر چکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande