بوسان فلم فیسٹیول میں ’سیلوی‘ کا شاندار ورلڈ پریمیئر
ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ اداکارہ انجلی پاٹل کے پروڈکشن میں بنی تمل فلم ’سیلوی‘ نے 31ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنے ورلڈ پریمیئر کے ساتھشائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ۔ 9 اکتوبر کو فلم کی اسکریننگ کے دوران سنیما ہال شائقین سے کھچا کھچ بھ
SELVI-GETS-GRAND-WORLD-PREMIERE-BUSAN-FILM-FESTIVA


ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ اداکارہ انجلی پاٹل کے پروڈکشن میں بنی تمل فلم ’سیلوی‘ نے 31ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنے ورلڈ پریمیئر کے ساتھشائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ۔ 9 اکتوبر کو فلم کی اسکریننگ کے دوران سنیما ہال شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ فلم کو ملنے والے مثبت ردعمل کے بعد اس کی اگلی اسکریننگ کے ٹکٹ بھی تیزی سے فروخت ہوگئے۔

ہدایت کار سیلیش رتن کمار کی یہ پہلی فلم ہے، جسے فیسٹیول کے باوقار ’وژن ایشیا‘ کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔ اس سیکشن میں شامل دو ہندوستانی فلموں میں ’سیلوی‘ بھی شامل ہے۔فلم کی کہانی سیلوی نامی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار انجلی پاٹل نے ادا کیا ہے۔ وہ ایک تارک وطن ہوم کیئر نرس ہے، جو امیر خاندانوں کے گھروں میں رہ کر ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ ان کی ڈیوٹی کبھی 12 گھنٹے تو کبھی مسلسل 72 گھنٹے تک جاری رہتی ہے۔ اس مصروف معمولات زندگی میں ان کے پاس نہ تو اپنی زندگی کے لیے وقت بچتا ہے اور نہ ہی اپنے فیصلے خود کرنے کی آزادی۔

کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے، جب ان کے ماضی کا ایک واقعہ دوبارہ سامنے آنے لگتا ہے۔ اس کے بعد فلم ہجرت، دوستی اور دیکھ بھال کی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر جدوجہد اور خود کو محفوظ رکھنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کی کہانی بن جاتی ہے۔

پریمیئر کے بعد انجلی پاٹل نے کہا کہ بوسان جیسے باوقار بین الاقوامی پلیٹ فارم پر فلم کوشائقین کی محبت ملنا ان کے لیے ایک خاص تجربہ ہے۔ وہیں، ہدایت کار سیلیش رتن کمار نے شائقین کے ردعمل کو اپنے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

فلم کی ایڈیٹنگ نو مرتبہ قومی فلم ایوارڈ جیتنے والے اے شریکر پرساد نے کی ہے، جب کہ ساو¿نڈ ڈیزائن کی ذمہ داری قومی ایوارڈ یافتہ آنند کرشن مورتی نے نبھائی ہے۔ فلم میں ارچنا پدمینی اور ونود کشن نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

ریڈ سی فنڈ اور ہانگ کانگ ایشیا فلم فائنانسنگ کے تعاون سے تیار کی گئی ’سیلوی‘ اب 50ویں ساو¿ پاو¿لو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی اگلی بین الاقوامی نمائش کے لیے تیار ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande