نوراتری پر رامائن کے میکرز کا بڑا اعلان، 5 نومبر کو پہلا حصہ آئے گا
ممبئی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ نوراتری کے پہلے دن فلم ’رامائن‘ کے فلم سازوں نے اس کے پہلے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری اور نمت ملہوترا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو
رامائن فوٹو سورس ایکس


ممبئی، 11 اکتوبر (ہ س)۔

نوراتری کے پہلے دن فلم ’رامائن‘ کے فلم سازوں نے اس کے پہلے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری اور نمت ملہوترا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس موقع پر فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا، جس میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلوی سیتا، روی دوبے لکشمن اور یش راون کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم سازوں نے پوسٹر کے ساتھ پیغام دیا، ”یہ رام کے دور کا آغاز ہے۔“ فلم کی ایڈوانس بکنگ دسہرے کے موقع پر شروع ہوگی۔

نئے پوسٹر میں فلم کے اہم کرداروں کے شاندار روپ کے ساتھ اس کی وسیع دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے کے ساتھ پوسٹر میں یش کا راون کے روپ میں پُراثر اوتار بھی نظر آ رہا ہے۔ شاندار ملبوسات اور باریک بینی سے تیار کردہ مناظر فلم کے معیار اور وسعت کو ظاہر کرتے ہیں۔ نوراتری کے موقع پر ریلیز کی تاریخ کے اعلان کو خاص مانا جا رہا ہے، کیونکہ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ فلم سازوں نے اسے فلم کے فلمی سفر کا آغاز قرار دیتے ہوئے ناظرین کے درمیان تجسس اور اشتیاق بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

دو حصوں میں بننے والی ’رامائن‘ میں سنی دیول ہنومان کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کی پروڈکشن نمت ملہوترا کے پرائم فوکس اسٹوڈیوز نے ڈی این ای جی اور یش کی مونسٹر مائنڈ کریشنز کے ساتھ مل کر کی ہے۔ یہ فلم ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی اور اسے آئی میکس فارمیٹ میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے دوسرے حصے کو دیوالی 2027 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہندوستانی رزمیہ داستان ’رامائن‘ پر مبنی اس فلم سے فلم سازوں کو بڑے پردے پر ایک شاندار سنیما کا تجربہ پیش کرنے کی امید ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande