نیا چیٹ شو لانے کی تیاری کررہے ہیں کرن جوہر
ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کا مقبول چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ اپنے نویں سیزن کے ساتھ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کرن جوہر نے خود جیو ہاٹ اسٹار پر اس سیزن کو شو کا آخری ایڈیشن قرار دیا تھا۔ تاہم چیٹ شو کی دنیا سے ان کی رخصتی
نیا چیٹ شو لانے کی تیاری میں کرن جوہر


ممبئی، 10 اکتوبر (ہ س)۔

فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کا مقبول چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ اپنے نویں سیزن کے ساتھ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کرن جوہر نے خود جیو ہاٹ اسٹار پر اس سیزن کو شو کا آخری ایڈیشن قرار دیا تھا۔ تاہم چیٹ شو کی دنیا سے ان کی رخصتی نہیں ہونے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ ایک نئے چیٹ شو کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں بالی ووڈ ستاروں کی زندگی، فلمی قصوں اور تفریح سے متعلق دلچسپ باتوں کو جگہ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، کرن جوہر اپنے نئے شو کو بالکل مختلف انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ’کافی ود کرن‘ نام کے حقوق جیو ہاٹ اسٹار کے پاس ہیں، اس لیے کرن اپنے نئے پروگرام کو ایک نئے نام اور شناخت کے ساتھ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

چرچہ ہے کہ وہ پہلے اس شو کو یوٹیوب پر ریلیز کریں گے اور بعد میں کسی بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو اس کے حقوق فروخت کر سکتے ہیں۔ اس طرح کرن ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی اپنی الگ شناخت قائم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔دوسری جانب، فی الحال ان کی توجہ ’کافی ود کرن 9‘ پر مرکوز ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سلمان خان نے جمعرات کو اپنے ایپی سوڈ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شو کا آغاز سلمان خان کے ایپی سوڈ سے ہوگا۔وہیں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل بھی ابتدائی ایپی سوڈز میں نظر آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آرین خان پہلی بار ایک ساتھ اس شو میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ تاہم، ان مہمانوں اور ایپی سوڈز کے حوالے سے باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande