بین الاقوامی سطح پر ریتک روشن کا جلوہ
ممبئی، 8 نومبر(ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ پہلی بارلاس اینجلس کاؤنٹی میوزیم آف آرٹ (ایل اے سی ایم اے) کے معروف ’آرٹ + فلم گالا‘ میں شریک ہوئے۔ 7 نوم
ریتک روشن کی تصویر، ماخذ: ایکس


ممبئی، 8 نومبر(ہ س)۔

بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ پہلی بارلاس اینجلس کاؤنٹی میوزیم آف آرٹ (ایل اے سی ایم اے) کے معروف ’آرٹ + فلم گالا‘ میں شریک ہوئے۔ 7 نومبر کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں مدعو کیے جانے والے وہ پہلے ہندوستانی اداکار بن گئے۔ اس موقع پرریتک سیاہ سوٹ، سفید قمیص اور بو ٹائی میں انتہائی دلکش نظر آئے۔ ان کے روایتی انداز نے تقریب میں موجود لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

اس تقریب میں ریتک نے ہالی ووڈ اور بین الاقوامی تفریحی دنیا کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ شرکت کی، جن میں کائلی جینر، کم کارڈیشین، نکول کڈمین، آنیا ٹیلر جوائے، اینڈریو گارفیلڈ اور مشیل یوہ کے نام شامل ہیں۔ تقریب کی مشترکہ صدارت مسلسل 15ویں سال آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور ایل اے سی ایم اے کی ٹرسٹی ایوا چاؤ نے کی۔ اس موقع پر فن، سنیما اور فیشن کی دنیا سے وابستہ نامور شخصیات کی شرکت نے تقریب کو خاص بنا دیا۔

واضح رہے کہ ایل اے سی ایم اے آرٹ + فلم گالا امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی ایک سالانہ تقریب ہے۔ اس کا آغاز 2011 میں ہوا تھا۔ یہ فلمی ایوارڈز کی تقریب نہیں، بلکہ فن اور سنیما کے شعبوں میں نمایاں خدمات کو سراہنے اور ان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کی جاتی ہے۔ ہر سال اس میں دنیا بھر سے فلم، فن، موسیقی اور فیشن کی معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande