
ممبئی، 7 نومبر (ہ س)۔ جنوبی ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ سائی پلوی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’اوم: چیپٹر1 – ادھیرم: دی بلڈ ووڈ‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم کی شاندار آڈیو لانچ تقریب میں ہزاروں مداحوں کی موجودگی نے اس پروگرام کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پردھنش، مموٹی، سائی پلوی، سری لیلا، ہدایت کار راج کمار پیریاسامی، پروڈیوسر شردھا اگروال اور موسیقار سائی ابھیانکر سمیت فلم سے وابستہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔تقریب کے دوران سائی پلوی نے مموٹی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ اکثر مموٹی کا نام لیا کرتی تھیں اور اب انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’شاید میں نے ہی اپنی اس خواہش کو حقیقت میں بدل دیا تھا۔‘‘
سائی پلوی نے مموٹی کی توانائی اور کام کے تئیں ان کے جوش و جذبے کی بھی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ عمر کے اس مرحلے میں بھی مموٹی فلم کے سیٹ پر انتہائی سرگرم رہتے ہیں۔ کیمرہ شروع ہونے سے پہلے ہی وہ اپنے خاص انداز اور خوبصورت تاثرات سے ماحول کو خوشگوار بنا دیتے تھے۔ سائی کے مطابق، ان کے ساتھ کام کرنا انتہائی خوشگوار تجربہ رہا اور انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
وہیں پروڈیوسر شردھا اگروال نے فلم کو اپنے پروڈکشن بینر کی اب تک کی سب سے بڑی پروجیکٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیک اسٹوڈیوز کی فلموں کا چنئی سے ہمیشہ خاص تعلق رہا ہے اور ’اوم‘ کے ذریعے یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے دھنش کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے ہدایت کار راج کمار پیریاسامی کی محنت اور لگن کی بھی تعریف کی۔ شردھا نے امید ظاہر کی کہ فلم کو ناظرین کی جانب سے وہی محبت ملے گی، جو اب تک اس کے لیے دیکھنے کو ملی ہے۔آرٹیک اسٹوڈیوز اور ونڈربار فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 20 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan