’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا
ممبئی، 6 نومبر (ہ س):۔ ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے دوسرے سیزن کا فائنل مکمل ہو گیا ہے۔ شہزاد پونا والا نے شو کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ انہیں چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی ہے۔ وہیں پرینکا چاہر چودھری پہلی رنر اپ اور گ
’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا


ممبئی، 6 نومبر (ہ س):۔

ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے دوسرے سیزن کا فائنل مکمل ہو گیا ہے۔ شہزاد پونا والا نے شو کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ انہیں چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی ہے۔ وہیں پرینکا چاہر چودھری پہلی رنر اپ اور گوتم گلاٹی دوسرے رنر اپ رہے۔

جیت کے بعد شہزاد نے اعلان کیا کہ وہ انعام میں ملنے والی پوری رقم بہار اور آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے۔

اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد نے کہا کہ شو کا سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ اس دوران انہیں مسلسل حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑا اور کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مرتبہ انہیں اپنے آپ پر شک بھی ہوا، لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ جیت حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرافی ہاتھ میں آنے کے بعد ان کا یہ یقین حقیقت میں بدل گیا ہے۔ انہیں شو کے دوران کیے گئے اپنے فیصلوں اور قائم کیے گئے رشتوں پر فخر ہے۔

شہزاد نے شو کے پروڈیوسرز، ایم ایکس پلیئر اور بنیجے ایشیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم نے انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ وہ ٹرافی کے ساتھ کئی یادگار تجربات اور اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق شو کے دوران بننے والے رشتے، ہنسی مذاق اور چیلنجز ان کے لیے انعام سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande