
ممبئی، 5 نومبر (ہ س)۔ اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’گن ماسٹر جی9‘ ریلیز سے قبل ہی سرخیوں میں ہے۔ فلم سازوں نے اس کا نیا موشن پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں عمران ہاشمی کا جارحانہ انداز اور زبردست ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پوسٹر کے پس منظر میں تیز موسیقی کے ساتھ اداکار کا ایک دمدار مکالمہ بھی سنائی دیتا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، ”میری عشق کی دنیا میں آو¿ گے تو اس دنیا سے جاو¿ گے۔“
آدتیہ دت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جنیلیا ڈی سوزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ وہیں اپارشکتی کھرانہ بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے کئی گانے پہلے ہی ریلیز کیے جا چکے ہیں۔ اب نئے موشن پوسٹر کے ذریعے فلم سازوں نے اس کی ایکشن سے بھرپور کہانی کی جھلک پیش کی ہے۔
سوہم راک اسٹار انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلے بننے والی فلم ’گن ماسٹر جی9‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ باکس آفس پر اس فلم کا مقابلہ آیوشمان کھرانہ کی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ سے ہوگا۔ ایسے میں دونوں فلموں کے درمیان شائقین کی توجہ حاصل کرنے کی دلچسپ دوڑ دیکھنے کو ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی