او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ’جیلر 2‘، پرائم ویڈیو پر 12 نومبر سے ہوگی اسٹریم
ممبئی، 5 نومبر (ہ س)۔ سپر اسٹار رجنی کانت کی انتہائی منتظر فلم ’جیلر 2‘ اب او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ پرائم ویڈیو نے جمعرات کو فلم کے عالمی اسٹریمنگ پریمیئر کا اعلان کیا۔ نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بنی اس ایکشن کرائم ڈرامہ فلم کو
جیلر


ممبئی، 5 نومبر (ہ س)۔ سپر اسٹار رجنی کانت کی انتہائی منتظر فلم ’جیلر 2‘ اب او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ پرائم ویڈیو نے جمعرات کو فلم کے عالمی اسٹریمنگ پریمیئر کا اعلان کیا۔ نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بنی اس ایکشن کرائم ڈرامہ فلم کو سن پکچرز کے بینر تلے کلانیدھی مارن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 12 نومبر سے پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی۔ اس میں رجنی کانت ایک بار پھر ریٹائرڈ جیلر ٹائیگر متھوویل پانڈین کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم میں موہن لال، ریتک روشن اور وجے سیتھوپتی خصوصی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ وہیں ایس جے سوریہ، شیوراج کمار، سورج وینجاراموڈو، متھن چکرورتی، ودیا بالن، رامیہ کرشنن، نمو نارائن اور یوگی بابو بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی میں متھوویل پانڈین کو ایک بار پھر ریٹائرمنٹ چھوڑ کر میدان میں اترنا پڑتا ہے، جب ایک طاقتور مجرمانہ گروہ اس کے خاندان اور قریبی لوگوں کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ پرانے دشمنوں اور نئے اتحادوں کے درمیان وہ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتا ہے۔

ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار نے کہا کہ پہلی فلم میں متھوویل پانڈین کے کردار کو ناظرین کی جانب سے بھرپور محبت ملی تھی۔ اسی تعلق کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسری فلم میں کہانی، ایکشن اور جذباتی پہلوؤں کو بڑے پیمانے پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے رجنی کانت اور پوری اسٹار کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کو ایک خاص تجربہ قرار دیا۔

فلم کی موسیقی انیرودھ نے ترتیب دی ہے۔ ’جیلر 2‘ تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں اسٹریم کی جائے گی۔ پہلی فلم ’جیلر‘ بھی پرائم ویڈیو پر دستیاب رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande