’دیوی وگیانم‘ کا ٹریلر جاری، 4 دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
ممبئی، 4 نومبر (ہ س)۔ عقیدت، روحانیت، سناتن ثقافت اور سائنس کے باہمی رشتے کو اجاگر کرنے والی ہندی فلم ’دیوی وگیانم‘ کا ٹریلر جے پور کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف راجستھان میں جاری کیا گیا۔ اس موقع پر فلم کے فنکار ٹیکو تلسانیہ، پوجا جوشی، کے آریہ ور
دیوی وگیانم فوٹو سورس ایکس


ممبئی، 4 نومبر (ہ س)۔

عقیدت، روحانیت، سناتن ثقافت اور سائنس کے باہمی رشتے کو اجاگر کرنے والی ہندی فلم ’دیوی وگیانم‘ کا ٹریلر جے پور کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف راجستھان میں جاری کیا گیا۔ اس موقع پر فلم کے فنکار ٹیکو تلسانیہ، پوجا جوشی، کے آریہ وردھن اور چیتن دھنانی کے ہمراہ ہدایت کار کرتویہ شاہ اور کنگ پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم موجود تھی۔

ہدایت کار کرتویہ شاہ نے بتایا کہ فلم کے ذریعے عقیدت، ثقافتی ورثے اور سائنسی سوچ کے درمیان تعلق کو نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایسی کہانی پیش کرنا ہے جو ناظرین کو غور و فکر کرنے اور اپنی ثقافتی جڑوں سے جڑنے کی ترغیب دے۔ وہیں، ٹیکو تلسانیہ نے کہا کہ فلم کا موضوع ان کے لیے منفرد اور فکر انگیز رہا۔ پوجا جوشی نے بھی اسے اپنے کریئر کا یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شائقین اس کی کہانی اور جذبات سے مربوط ہوں گے۔

کنگ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنی اس فلم کی ہدایت کاری کرتویہ شاہ نے کی ہے۔ فلم میں ٹیکو تلسانیہ، پوجا جوشی، کے آریہ وردھن اور چیتن دھنانی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم سازوں کے مطابق، ’دیوی وگیانم‘ 4 دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں پین انڈیا سطح پر ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande