طویل عرصے بعد تبو اور ناگ ارجن پھر ساتھ آئے، مداحوں میں تجسس بڑھا
ممبئی، 4 نومبر (ہ س)۔ اداکارہ تبو اور تیلگو اداکار ناگ ارجن اکینینی کی جوڑی تقریباً 28 سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر دکھائی دے گی۔ دونوں آئندہ فلم ’کنگ 100‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم سازوں نے بدھ کے روز تبو کی سالگرہ کے موقع پر فلم سے ان کی پہل
تبو۔ فوٹو سورس ایکس


ممبئی، 4 نومبر (ہ س)۔ اداکارہ تبو اور تیلگو اداکار ناگ ارجن اکینینی کی جوڑی تقریباً 28 سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر دکھائی دے گی۔ دونوں آئندہ فلم ’کنگ 100‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم سازوں نے بدھ کے روز تبو کی سالگرہ کے موقع پر فلم سے ان کی پہلی جھلک جاری کی۔ اس سے قبل دونوں فنکار 1998 میں آنے والی فلم ’آودا ما آودے‘ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

فلم میں تبو ’مہانتی جھانسی رانی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جاری کردہ ویڈیو میں وہ مختلف ساڑیوں میں سنجیدہ اور پُراثر انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ ایک منظر میں ان کا کردار اپنے دفتر میں حلف لیتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ فلم کے مناظر میں گہرے اور پر اسرار ماحول کی جھلک ملتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں ان کا کردار منفی بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس سلسلے میں فلم سازوں نے باضابطہ طور پر کچھ واضح نہیں کیا ہے۔

را کارتک کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کنگ 100‘ میں ناگ ارجن اور تبو کے علاوہ دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اسی دن شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں باکس آفس پر دونوں فلموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande