
ممبئی، 28 نومبر (ہ س)۔ اداکار وویک اوبرائے نے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے فلم ’رامائن‘ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ اس پہل کے ذریعے انہوں نے علاج کے مشکل دور سے گزرنے والے مریضوں کو تفریح اور خوشی کے چند لمحات فراہم کرنے کی کوشش کی۔ ان کی یہ کوشش ضرورت مندوں کی زندگی میں مثبت سوچ اور امید پیدا کرنے کی سمت ایک قابل ستائش قدم ہے۔
وویک اوبرائے فلم ’رامائن‘ میں ودیوت جیہوا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ش±ورپنکھا کے شوہر ہیں۔ اداکار طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم سے اپنی وابستگی کو بھی سماجی خدمت کا ذریعہ بنایا ہے۔ وویک نے فلم کے لیے اپنی فیس نہ لینے اور اس رقم کو کینسر سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریضوں کے لیے منعقد کی گئی خصوصی اسکریننگ بھی اسی پہل کا حصہ تھی۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری اور نمت ملہوترا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’رامائن‘ میں رنبیر کپور بھگوان رام، سائی پلوی ماتا سیتا اور یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وویک اوبرائے بھی اس رزمیہ داستان کا حصہ ہیں۔
خصوصی اسکریننگ کے ذریعے وویک نے فلم سے اپنی وابستگی کو محض پردے تک محدود نہیں رکھا، بلکہ کینسر کے مریضوں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ ان کی یہ کوشش مشکل حالات میں حوصلہ، ہمدردی اور امید برقرار رکھنے کا پیغام دیتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد