
ممبئی، 28 نومبر (ہ س)۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ کرینہ کپور خان بھی نظر آ رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں فنکار تقریباً 15 سال بعد ایک بار پھر پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ گانے میں دونوں کی شاندار کیمسٹری اور رقص کی دلکش ادائیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس سے پہلے فلم کے گانے ’تو مل جائے‘ میں شاہ رخ کا رومانوی انداز اور ایکشن اوتار سامنے آیا تھا۔
بونی ایم کے مقبول گانے ’ڈیڈی کول‘ کو نئے بالی ووڈ انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ سچن-جگر نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے، جب کہ اریجیت سنگھ اور شلپا راو¿ نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کے ہندی بول کمار نے لکھے ہیں اور اس کی کوریوگرافی ویبھوی مرچنٹ نے کی ہے۔ شاہ رخ اپنے مخصوص انداز میں رقص کرتے نظر آ رہے ہیں، وہیں کرینہ اپنے اسٹائل اور اداوں سے گانے میں چار چاند لگا رہی ہیں۔ اصل گانے کی پہچان برقرار رکھتے ہوئے اس میں نئی موسیقی اور دھنوں کا امتزاج کیا گیا ہے۔
’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ کی رونمائی میٹا کے پروگرام ’ہاو¿س آف انسٹاگرام 2026‘ میں کی گئی، جس میں ملک بھر کے 700 سے زیادہ کانٹینٹ کریئٹرز نے شرکت کی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’کنگ‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 24 دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ گانا زی میوزک کمپنی اور ٹی سیریز کے یوٹیوب چینلز پر دستیاب ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد