
ممبئی، 28 نومبر (ہ س)۔ اداکارہ شردھا کپور جلد ہی فلم ’ایٹھا‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کرنے جا رہی ہیں۔ لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنی اس پیریڈ ڈرامہ فلم کو لے کر شائقین میں پہلے ہی کافی تجسس پایا جا رہا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل اس کے پروڈیوسرز نے سنسر کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی ویب سائٹ کے مطابق، فلم کو 27 نومبر کو یو/اے 16+ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ فلم کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے 52 منٹ ہے۔
’ایٹھا‘ شردھا کپور کے 16 سالہ فلمی کریئر کی اب تک کی سب سے طویل فلم بن گئی ہے۔ اس کا دورانیہ پربھاس کی فلم ’ساہو‘ سے بھی 22 سیکنڈ زیادہ بتایا جا رہا ہے، جس کا دورانیہ 2 گھنٹے 51 منٹ تھا۔ فلم میں شردھا کے ساتھ رندیپ ہڈا، ذیشان ایوب، سدھارتھ جادھو، اشتیاق خان اور اننت جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ دنیش وجن، لکشمن اتیکر اور کرشمہ شرما کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ’چھاوا‘ کے بعد ہدایت کار لکشمن اٹیکر کی اگلی بڑی پیشکش ہے۔
فلم میں شردھا کپور مشہور مراٹھی تماشا فنکارہ وٹھابائی نارائن گاو¿ںکر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مہاراشٹر کے لوک فن اور تماشا کی روایت کے پس منظر میں بنائی گئی یہ کہانی 4 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم نے ریلیز سے پہلے ہی اپنے نام ایک کامیابی درج کرا لی ہے۔ اس کے پہلے گانے ’جی جی رے جی‘ میں لاونی رقص پر 517 خواتین نے مسلسل ایک منٹ تک بیک وقت پرفارم کیا تھا۔ اس اجتماعی رقص کی وجہ سے فلم کا نام انڈیا بک آف ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈز میں درج کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد