سلمان خان کی فلم ’ماتر بھومی‘ سے متاثر ہوگا ’بگ باس 20‘ کا شیڈول
ممبئی، 27 نومبر (ہ س)۔ ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے شائقین کو اس ہفتے ’ویک اینڈ کا وار‘ کے لیے کچھ مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی شو کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ شو کے ہوسٹ سلمان خان کی فلموں سے متعلق مصروفیات بتائی جا رہی ہیں
SALMAN-KHAN-FILM-MATRUBHOOMI-AFFECT-SCHEDULE-BIGG-


ممبئی، 27 نومبر (ہ س)۔ ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے شائقین کو اس ہفتے ’ویک اینڈ کا وار‘ کے لیے کچھ مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی شو کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ شو کے ہوسٹ سلمان خان کی فلموں سے متعلق مصروفیات بتائی جا رہی ہیں۔ شو سے وابستہ ذرائع کے مطابق، اب اس کی شوٹنگ ہفتہ کی صبح کی جائے گی۔ اس تبدیلی کے باعث ایک بار پھر شو کا طے شدہ شیڈول متاثر ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’ماتر بھومی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی وجہ سے مسلسل تیسرے ہفتے ’ویک اینڈ کا وار‘ کی شوٹنگ کے پروگرام میں تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سلمان خان کے فلم کی تشہیر کے لیے حیدرآباد جانے کے باعث شوٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس بار بھی ان کی مصروفیات کے سبب جمعہ کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ ’ماتر بھومی‘ 4 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ چترانگدا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کے علاوہ پرشانت تمانگ، انوپ بکرم شاہی، انکور بھاٹیہ، یشپال شرما، جیسن تھام اور دیا شنکر پانڈے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فی الحال سلمان خان فلم کی تشہیر اور شو کی شوٹنگ کے درمیان اپنے وقت کو ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande