سورج بڑجاتیہ کی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ 27 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی
ممبئی، 26 نومبر (ہ س)۔ اداکار آیوشمان کھرانہ کا ماننا ہے کہ شائقین سنیما میں ہر طرح کے ہیرو کو پسند کرتے ہیں، لیکن اچھائی، سچائی اور رحم دلی سے بھرپور کرداروں کی اپنی ایک الگ پہچان ہوتی ہے۔ سورج بڑجاتیہ کی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ میں آیوشمان
AYUSHMANN-KHURRANA-SPEAKS-SPECIALTY-SOORAJ-BARJATY


ممبئی، 26 نومبر (ہ س)۔ اداکار آیوشمان کھرانہ کا ماننا ہے کہ شائقین سنیما میں ہر طرح کے ہیرو کو پسند کرتے ہیں، لیکن اچھائی، سچائی اور رحم دلی سے بھرپور کرداروں کی اپنی ایک الگ پہچان ہوتی ہے۔ سورج بڑجاتیہ کی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ میں آیوشمان پریم نام کے ایک ایسے ہی کردار میں نظر آئیں گے، جو محبت اور انسانی رشتوں پر یقین رکھتا ہے۔

اداکار کے مطابق ،سورج بڑجاتیہ کے کہانی سنانے کے انداز میں سادگی اور معصومیت ہے، جو شائقین کو رشتوں کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔ آیوشمان نے کہا کہ سنیما میں ایک طرف جہاں شان و شوکت والے ہیرو موجود ہیں، وہیں اپنی کمزوریوں اور جذباتی الجھنوں سے نبرد آزما کردار بھی ہیں اور شائقین ہر طرح کے ہیرو کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے خود بھی اب تک کئی مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے ہیں۔ تاہم، ان کے مطابق دل سے سوچنے اور دوسروں کو ترجیح دینے والے ہیرو کی خوبصورتی ہی الگ ہوتی ہے۔

آیوشمان نے کہا کہ سورج بڑجاتیہ کا سنیما ہمیشہ اچھائی، خاندان، محبت اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے جیسی اقدار کو اہمیت دیتا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب دنیا میں شدت پسندی اور ٹکراو بڑھتا دکھائی دے رہا ہے، ان کی فلمیں یہ یقین دلاتی ہیں کہ ایک اچھا انسان ہونا بھی ایک بڑی خوبی ہے۔

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے کہا کہ اب تک انہوں نے ایسے مرد کردار ادا کیے ہیں، جو دنیا کی حقیقتوں اور اس کی خامیوں کو سامنے لاتے ہیں، لیکن پریم کا کردار ان کے لیے ایک الگ تجربہ ہے۔ ان کے مطابق پریم شائقین کو دنیا کا وہ روپ دکھاتا ہے، جیسی دنیا ہو سکتی ہے۔

فلم ’یہ پریم مول لیا‘ 27 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande