گیٹ وے آف انڈیا پر بومن ایرانی کو یاد آیا بچپن، ماں کے ساتھ گزارے لمحات نے کیا جذباتی
ممبئی، 25 نومبر (ہ س)۔ اداکار بومن ایرانی نے ممبئی کے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا سے جڑی اپنے بچپن کی ایک خاص یاد سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ حال ہی میں 26/11 دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام کی میزبانی کے لیے وہ اس تاریخی مقام پ
बोमन ईरानी - फोटो सोर्स एक्स


ممبئی، 25 نومبر (ہ س)۔ اداکار بومن ایرانی نے ممبئی کے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا سے جڑی اپنے بچپن کی ایک خاص یاد سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ حال ہی میں 26/11 دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام کی میزبانی کے لیے وہ اس تاریخی مقام پر پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں کا نظارہ دیکھ کر انہیں اپنی ماں کے ساتھ گزارے پرانے دن یاد آ گئے۔ بومن نے بتایا کہ بچپن میں ان کی ماں ہر جمعہ کی شام انہیں گیٹ وے آف انڈیا لے جایا کرتی تھیں۔ دونوں وہاں کشتیوں کو دیکھتے، سمندر کی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوتے اور آس پاس چہل قدمی کرتے تھے۔ یہ سلسلہ ان کے بچپن کی خوبصورت یادوں کا حصہ بن گیا تھا۔

بومن نے سوشل میڈیا پر گیٹ وے آف انڈیا کی دو تصویریں شیئر کیں۔ ایک تصویر میں یہ تاریخی عمارت روشنیوں سے جگمگاتی نظر آ رہی ہے اور اس پر ان کا نام بھی دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دوسری تصویر ان کے بچپن کی ہے۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ان کی ماں انہیں ہر جمعہ کی شام یہاں لے کر آیا کرتی تھیں، لیکن ایک چھوٹی سی بات دکھانا بھول گئی تھیں۔ اس بات کو سمجھنے اور اس پر توجہ دینے میں انہیں پورے 60 سال لگ گئے۔ حالانکہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس چھوٹی سی بات کا انکشاف نہیں کیا، لیکن ان کا یہ پیغام پرانی یادوں اور ماں کے ساتھ گزارے لمحات سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بومن کے لیے گیٹ وے آف انڈیا اب محض بچپن میں سیر و تفریح کی جگہ نہیں، بلکہ ان کی زندگی کے کئی خاص لمحات سے جڑا مقام بن چکا ہے۔ ماں کے ساتھ یہاں گزارے بچپن کے دنوں سے لے کر 26/11 حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ پروگرام کی میزبانی تک، اس تاریخی مقام سے ان کا رشتہ وقت کے ساتھ مزید گہرا ہوا ہے۔ اداکار کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو بھی جذباتی کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande