بڑے پردے پر پھر لوٹیں گے ہنومان، فلمسازوں نے ’ہنومان 2‘ کا اعلان کر دیا
ممبئی، 21 نومبر (ہ س)۔ جنوبی ہند کی کامیاب فلم ’ہنومان‘ کے سیکوئل کو لے کر پروڈیوسر اور ہدایت کار کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اس تنازع کے بعد دونوں فریق الگ الگ فلمیں بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہدایت کار پرشانت ورما، مائتری مووی میکرز کے سات
بڑے پردے پر پھر لوٹیں گے ہنومان، فلمسازوں نے ’ہنومان 2‘ کا اعلان کر دیا


ممبئی، 21 نومبر (ہ س)۔ جنوبی ہند کی کامیاب فلم ’ہنومان‘ کے سیکوئل کو لے کر پروڈیوسر اور ہدایت کار کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اس تنازع کے بعد دونوں فریق الگ الگ فلمیں بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ہدایت کار پرشانت ورما، مائتری مووی میکرز کے ساتھ رشبھ شیٹی کو لے کر ’جے ہنومان‘ بنا رہے ہیں، جبکہ پروڈیوسر نرنجن ریڈی نے ’ہنومان 2: دی رائز آف ونراس‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

نرنجن ریڈی کی اس فلم میں تیجا سجّا کی جگہ پنجہ ویشنو تیج مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری اوی آنند کریں گے۔ میکرز نے پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کہانی اور دیگر اداکاروں کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ دونوں ہی سیکوئل میں اصل فلم کے اداکار تیجا سجّا نظر نہیں آئیں گے۔ ’ہنومان‘ کی کامیابی کے بعد شائقین اس کے اگلے حصے کا انتظار کر رہے تھے، لیکن اب دو الگ الگ سیکوئل کے اعلان نے فلمی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande