
ممبئی، 20 نومبر(ہ س)۔ اداکار سنجے کپور جلد ہی فلم ’اَن ایکسپیکٹیڈ: سفید سچ‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم سازوں نے جمعہ کو فلم کا اعلان کرنے کے ساتھ اس کا پہلا لک پوسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ حقیقی واقعات سے متاثر یہ فلم ایک انویسٹی گیٹو تھرلر ہوگی، جس میں جرائم، پراسرار واقعات اور سچائی کی تلاش کو دلچسپ انداز میں پیش کیا جائے گا۔
یش ویرا فلمز کی پیشکش اور پیارے لال گنڈیچا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری گڑوڑویگا انجی کر رہے ہیں۔ جاری کیے گئے پوسٹر میں سنجے کپور ایک سنجیدہ پولیس افسر کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، جس سے فلم کی کہانی کے تفتیشی پہلو کا اندازہ ہوتا ہے۔
فلم میں سنجے کپور کے ساتھ پرشانت نارائنن، ایسٹر انیل، پرتھوی راج اور گنجکرپو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ پوسٹر کے ساتھ جاری پیغام میں فلم کی کہانی کے حوالے سے تجسس پیدا کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ’’ایک واقعہ، بے شمار سوالات اور سچ کی تلاش۔‘‘
فلم کی کہانی حقیقی واقعات سے متاثر ہے اور اس میں جرائم، ایسے سوالات جن کے جواب ابھی تک سامنے نہیں آئے، اور تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی حقیقتوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم سازوں کا دعویٰ ہے کہ یہ کہانی ناظرین کو ابتدا سے آخر تک تجسس میں مبتلا رکھے گی۔سنجے کپور اس سے قبل راگھو جویال کی اداکاری والی فلم ’بھائی تیرا اسٹار ہے‘ میں نظر آئے تھے۔ اب ’اَن ایکسپیکٹیڈ: سفید سچ‘ میں وہ ایک بالکل مختلف اور سنجیدہ کردار کے ساتھ ناظرین کے سامنے آئیں گے۔فلم سازوں کے مطابق، فلم کو 2027 میں ملک بھر میں پین انڈیا سطح پر نو زبانوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan