’کنگ‘ میں نظر آئے گا شاہ رخ خان کا رومانوی انداز، سالگرہ پر گانا جاری
ممبئی، 2 نومبر۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دیا ہے۔ ان کی بے حد منتظر فلم ’کنگ‘ کا پہلا رومانوی گانا ’تو مل جائے‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پدوکون بھی نظر آ رہی
کنگ


ممبئی، 2 نومبر۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دیا ہے۔ ان کی بے حد منتظر فلم ’کنگ‘ کا پہلا رومانوی گانا ’تو مل جائے‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پدوکون بھی نظر آ رہی ہیں۔

گانے کی ویڈیو کا آغاز شاہ رخ خان کے ایک مکالمے سے ہوتا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، ’’میں قاتل نہیں، عاشق ہوں اور نشانہ میری معشوقہ ہے۔‘‘ اس کے بعد دیپیکا پدوکون کی آمد ہوتی ہے اور دونوں کے درمیان رومانوی ہم آہنگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ گانا جاری ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے لگا ہے۔

’تو مل جائے‘ کو اریجیت سنگھ اور مدھوبنتی باگچی نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ بین الاقوامی گلوکار ایڈ شیرن نے بھی اس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے اور اس کے بول کمار نے لکھے ہیں۔

رومانوی دھن کے ساتھ فلم کی ویڈیو میں شاہ رخ خان کا ایکشن سے بھرپور انداز بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس طرح گانے میں محبت اور ایکشن کا دلچسپ امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ کو لے کر پہلے ہی شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون کے علاوہ ابھیشیک بچن اور سہانا خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون کی جوڑی اس سے پہلے بھی کئی فلموں میں شائقین کو محظوظ کر چکی ہے۔ اب ’تو مل جائے‘ کے ذریعے یہ جوڑی ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہے۔

فلم آئندہ 24 دسمبر 2026 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande