رام پوتھینینی نے نئی فلم کا اعلان کیا، ’آر اے پی او 23‘ میں نظر آئے گا شاندار انداز
ممبئی، 19 نومبر (ہ س)۔ جنوبی ہند کے اداکار رام پوتھینینی اب اپنے کریئر میں ایک نئی ذمہ داری سنبھالنے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’آر اے پی او 23‘ کا پری لک جاری کیا ہے۔ اس میں اداکار پوتھینینی کے پراسرار کرد
وولٖلون


ممبئی، 19 نومبر (ہ س)۔ جنوبی ہند کے اداکار رام پوتھینینی اب اپنے کریئر میں ایک نئی ذمہ داری سنبھالنے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’آر اے پی او 23‘ کا پری لک جاری کیا ہے۔

اس میں اداکار پوتھینینی کے پراسرار کردار ’لون وولف‘ کی پہلی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ فلم کے اس تعارف نے ناظرین کے درمیان تجسس بڑھا دیا ہے۔ پری لک میں ایک ایسے شخص کی تصویر پیش کی گئی ہے جو اپنی شرائط پر زندگی گزارتا ہے، اپنی راہ خود بناتا ہے اور تنہا ہی مشکلات کا سامنا کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔

’آر اے پی او 23‘ رام پوتھینینی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اس فلم کے ذریعے وہ پہلی بار تحریر اور ہدایت کاری کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں۔ اسے ایک نفسیاتی ایکشن تھرلر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جس کا پس منظر نیو نوئر طرز پر مبنی ہوگا۔

فلم میں رام کے ساتھ رتیش دیش مکھ اور سمیوکتہ مینن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی سنیماٹوگرافی کی ذمہ داری ایس تھروناوکر اسو اور موسیقی کی ہدایت کاری سام سی ایس کو سونپی گئی ہے۔

کرشنا پوتھینینی کی پروڈکشن اور آر اے پی او سنیماٹکس کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے حوالے سے پروڈیوسرز نے اشارہ دیا ہے کہ اس کا ٹائٹل ٹیزر اور پہلا لک جلد جاری کیا جائے گا۔

فی الحال پری لک میں سامنے آنے والے ’لون وولف‘ کے کردار نے فلم کی کہانی اور رام کے نئے انداز کو لے کر ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande