بھارت کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 میں دکھائی جائے گی بھارت بالا کی فلم ’بنارس‘
ممبئی، 18 نومبر (ہ س)۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز بھارت بالا اپنی نئی فلم ’بنارس‘ کے ساتھ فیچر فلموں کی ہدایت کاری میں واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی یہ فلم بھارت کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) 2026 میں دکھائی جائے گی۔ اس فلم کے لیے بھارت بالا
انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول


ممبئی، 18 نومبر (ہ س)۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز بھارت بالا اپنی نئی فلم ’بنارس‘ کے ساتھ فیچر فلموں کی ہدایت کاری میں واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی یہ فلم بھارت کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) 2026 میں دکھائی جائے گی۔ اس فلم کے لیے بھارت بالا ایک بار پھر معروف موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ رحمان نے فلم میں موسیقی دینے کے ساتھ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے۔ ابھیشیک بنرجی، شاہانہ گوسوامی، نیرج کبی، چھایا کدم، اندرا تیواری اور انتھونی داسن جیسوتھاسن کی اداکاری سے سجی اس فلم کو انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) 2026 کے اہم انڈین پینورما سیکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم کا ہندوستان میں پہلا پریمیئر بھی اسی فیسٹیول میں ہوگا۔

ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور بنارس کی ثقافتی وراثت کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم باپ اور بیٹی کے جذباتی رشتے کی کہانی پیش کرے گی۔ اس میں دو نسلوں کے درمیان تعلقات، احساسات اور خاندانی وابستگی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ابھیشیک بنرجی، شاہانہ گوسوامی اور نیرج کبی سمیت کئی باصلاحیت فنکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت بالا نے کہا کہ ’بنارس‘ ان کے لیے ایک خاص تخلیقی سفر رہا ہے۔ اے آر رحمان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے یہ تجربہ مزید خاص بن گیا ہے، کیونکہ ان کی موسیقی فلم کی روح کا ایک اہم حصہ ہے۔

بھارت بالا اور اے آر رحمان اس سے پہلے ’وندے ماترم‘ اور ’جن گن من‘ جیسے مشہور پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم کی تخلیقی ٹیم میں سنیماٹوگرافر مارک کونکس، قومی ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر شریکر پرساد، کوریوگرافر برندا ماسٹر اور آسکر ایوارڈ یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنر ریسل پوکوٹی شامل ہیں۔ شیوہنس پکچرز، شیو انی راوت، جولی گولڈ اسٹین، بھارت بالا اور جننی روی چندرن کے اشتراک سے بنائی گئی ’بنارس‘ اس بینر کی پہلی ہندی فیچر فلم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت بالا نے اس سے پہلے 2013 میں دھنوش کی اداکاری والی فلم ’مریان‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande